• news

عدالت نے سٹیج اداکار افضل بوبی کے بھائی کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سیشن کورٹ نے مرحوم سٹیج اداکار افضل بوبی کے بھائی کےخلاف کارروائی کا حکم دےدیا ۔اداکار کی بیوہ اپنے دیور کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست لیکر سیشن کورٹ آئی۔درخواست گزار نے بتایا کہ شوہر کے فوت ہونے کے بعد دیور نے دھوکا دہی سے ہماری گاڑی اپنے نام کروا لی ۔ دیور اب گاڑی واپس بھی نہیں دے رہا۔ پولیس بھی ملزم کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن