• news

پاکستان اور بھارت کرکٹ بورڈ حکام کے درمیان ملاقات29 مئی کو متوقع

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کی ملاقات 29 مئی کو دبئی میں متوقع ہے‘ بھارت کی جانب سے پاکستان کےساتھ دوطرفہ سیریز نہ کھیلنے کے باعث ہونےوالے نقصان پر بات چیت کی جائےگی۔ پی سی بی کے چیف شہریار، ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد پاکستانی وفد کا حصہ ہونگے جو سی کے کھنا کی سربراہی میں بی سی سی آئی وفد سے ملاقات کریگا۔ دونوں بورڈ کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے تو آئی سی سی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن کی موجودگی میں مذاکرات ہونگے۔ مذاکرات پھر ناکام رہے تو معاملے کو آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے کی کمیٹی کے سپرد کردیا جائےگا۔ پی سی بی نے سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن