• news

خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس، بجلی کی خرید فراہمی کا جائزہ، مراد علی شاہ بھی شریک

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت پانی و بجلی میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلٰی سندھ مراد علی اور کے پی کے وزیر توانائی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کی خرید اور فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ڈسٹربیوشن کمپنیوں نے بجلی کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی ۔بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی میں بجلی سپلائی کر رہے ہیں سندھ میں بجلی کے8 بڑے ٹاور آندھی کی وجہ سے گرے ، جن کی مرمت کاکام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وئی صوبہ خود ٹرانسمیشن لائن بچھانا چاہتا ہے تو اس کی اجازت ہے ، سندھ حکومت نے نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے جبکہ ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراجی علی شاہ نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے بجلی بہت زیادہ ہو جائے گی جو یہ سوچ کر پلان بنا رہا ہے کہ بجلی زیادہ ہو جائے گی نئے پلانٹ نہ لگائیں تو ان کی سوچ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دو چیزوں پر تحفظات تھے ان پر بات کی ہماری صنعتوں کے پاس بجلی نہیں ۔ سندھ کے عوام ابھی بھی 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن