لاہور: 25 لاکھ کے ڈاکے، ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک 3فرار
لاہور+ ملتان (نامہ نگار + کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤںنے فیصل ٹائون میں شہر وزکے گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ روپے مالیت ،اچھر ہ میںسر مد کے گھر سے5لاکھ مالیت ،گلشن راوی میںجا وید کے گھر سے4لاکھ مالیت، بھاٹی گیٹ میں مشتاق کے گھر سے3 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان،ٹائون شپ میں سہیل اور اس کی فیملی سے3لاکھ مالیت ،ہر بنس پورہ میں جنید اور اس کی فیملی سے 2لاکھ مالیتکی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،غا لب ما ر کیٹ میںند یم سے98 ہزار اور موبائل فون،باغبانپو ر میںعا مر سے78ہزارروپے اور مو با ئل فو ن، ریس کو رس کے علا قہ میںاشفا ق سے65ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے شا ہد رہ میںسے فیصل،نشتر کا لو نی میںسے اسد ،لٹن روڈمیںسے تنو یر کی کاریں جبکہ با ٹا پو ر میںسے یو سف،شفیق آ با د میںسے جا وید،نو اب ٹا ئو ن میں سے حا رث،ما ڈل ٹا ئو ن میںسے فاروق، چوہنگ میں سے راحیل کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ تھانہ چہلیک کے علاقہ باغ لانگے خان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ڈاکو 14 مئی کو لاہور جیل سے رہا ہوا تھا اور اس نے 17 مئی کو کچری فلائی اوور پر ایک شہری سے 5 لاکھ روپے کی واردات کی تھی۔ پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب باغ لانگے خان کے قریب 5 مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مارا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تین فرار ہو گئے۔ پولیس زیر حراست ملزمان کو تھانے لے جا رہی تھی کہ اس دوران فرار ہونے والے ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی تاہم ملزموں کی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزموں کی شناخت نعمان ماجد ولد تاج سکنہ سمیجہ آباد اور خادم حسین سکنہ خانیوال کے نام سے ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نعمان ماجد ڈکیتی کی 20 وارداتوں کے الزام میں لاہور گرفتار ہوا تھا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیں اور واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔