• news

ساہیوال: انسداد دہشت گردی عدالت سے الطاف حسین کے مزید 3 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

ساہیوال(نامہ نگار) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے 3مقدمات میں گرفتاری کا حکم دیکر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں اور پولیس کو حکم دیا کہ الطاف حسین کو گرفتار کرکے یکم جون 2017کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ تھانہ ڈی آئی بی پاکپتن ، تھانہ قبولہ اور تھانہ کلیانہ میں تین شہریوں کی درخواست پر 14جولائی، 15جولائی اور 25 جولائی 2015ء کو اشتعال انگیز تقاریر پر مقدمات درج ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن