امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ 15 گھنٹے کے دوران 14 ہلاک، 11 زخمی
واشنگٹن(اے پی پی) امریکہ میں گزشتہ پندرہ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے ہونے والے واقعات میں کم از کم 14افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ لوئیزیانا، ٹینیسی، آئیوا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے بیشتر واقعات رونما ہوئے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد مختلف علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔امریکی کانگریس میں اسلحہ فیکٹریوں کے مالکوں کے اثر ورسوخ کی بناء پر اب تک ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کے حوالے سے کوئی قانون وضع نہیں کیا جاسکا ہے۔