قومی اسمبلی : حکومت اپوزیشن کی منتوں پر مجبور، خورشید شاہ کو کھانا کھلانے کی پیشکش، امین الحسنات نے شیریں مزاری کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے
اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو ’’منتیں‘‘ کرنے پر مجبور کر دیا، سپیکر ایاز صادق نے 457 شقوں پر مشتمل کمپنیات بل کی شقوں کو یکجا کر کے منظور کرنے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے درخواست کی شاہ صاحب آپ کو کھانا کھلا دوں گا، مجھے شقوں کو یکجا کر کے منظور کرنے دیں۔ سپیکر نے پیر امین الحسنات کو ہدایت کی شیریں مزاری کے پاس جائیں اور ان پر درود شریف کا ورد کریں تاکہ وہ شقوں کو یکجا کرکے منظور کرنے کی اجازت دیں جس پر پیر امین الحسنا ت شیریں مزاری کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوگئے۔