• news

فلپائن : داعش کے خلاف کاروائی 3 جوجی ہلاک شہر ماراوی میں مارشل لا نافذ

کراچی+ منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک+اے ایف پی+آئی این پی) فلپائن کے دوسرے بڑے جزیرے منڈاناؤ میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران 3اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد 60 روز کیلئے مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔ جزیرہ منڈاناؤ کے شہر ماراوی میں حالات اس وقت خراب ہوئے جب فوج نے فلپائن میں داعش کے سربراہ انسیلون ہالیپون کو گرفتار کرنے کیلئے آپریشن شروع کیا۔ فورسز اور درجنوں جنگجوؤں میں تصادم میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ داعش کے جنگجوؤں نے سرکاری ہسپتال‘ جیل‘ سٹی ہال اور یونیورسٹی سمیت متعدد عمارتوں پر قبضہ کرتے ہوئے ایک گرجا گھر‘ جیل‘ سکول اور کالج سمیت کئی عمارتوں کو نذر آتش کر دیا‘ کئی مقامات پر داعش کے سیاہ پرچم لہرا رہے ہیں اور جنگجوؤں نے علاقے میں فوج کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے گلیوں اور پلوں پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔شدت پسندوں نے پادری سمیت 14 افراد کو اغوا کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن