• news

سری لنکن پولیس مسلمانوں اور مساجد پر حملے روکنے میں ناکام

کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا کی حکومت مسلمان کاروباری شخصیات اور مساجد کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی لہر کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ماہ دکانیں اور مساجد نذرآتش کرنے کے درجن سے زائد واقعات پیش آئے لیکن پولیس کسی کو بھی گرفتار نہ کر سکی۔ انتہاپسند بودھ گروپوں کو پولیس نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ادھر کابینہ کے اجلاس میں صورتحال پر غور کیا گیا۔ پولیس اور فوج کو امن عامہ کی صورتحال بہتر کی ہدایت کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن