انڈونیشیا میں بس ٹرمینل پر دو خودکش حملے3 پولیس اہلکار ہلاک، 10 افراد زخمی
جکارتہ (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز+ اے ایف پی) انڈونیشیا میں بس ٹرمینل پر دو خودکش حملوں میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار اور 5 شہری زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت جکارتہ میں دھماکے ہوئے۔ پولیس چیف نے بتایا بڑے دھماکے تھے۔ لوگ خوف کے مارے بھاگنے لگے۔ انسانی اعضاء بکھر گئے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔