• news

سپریم کورٹ نے خیبر پی کے کے 107 اساتذہ کو بحال کر دیا، محکمہ تعلیم کی اپیل خارج

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم خیبر پی کے کے 107پرائمری سکولز کے اساتذہ کوبحال کردیا۔بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محکمہ تعلیم کی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے اساتذہ کے وکیل شیخ ریاض الحق کا کہنا تھا کے پی کے حکومت نے عدالتی حکم کے بعد من پسند افراد کوبحال کیا حالانکہ تمام اساتذہ تعلیمی قابلیت اور ٹریننگ کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن