اسلام آباد: ذہنی مریضہ ماں کے ہاتھوں 2 بیٹے مبینہ طور پر قتل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تھانہ کھنہ اسلام آباد کی حدود میں ماں پر اپنے 2 بچوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ذہنی بیمار ماں فرح نے اپنے دو بیٹوں کو چھری کے وار کر کے قتل کیا۔ واقعہ برما ٹائون کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتول بچوں کی عمریں 7 اور 4 سال کے قریب ہیں۔ بچوں کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔