تائیوان میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت، ایشیا کا پہلا ملک بن گیا
- تائپے (اے پی پی) تائیوان کی آئینی عدالت نے ہم جنس پرستوں کو آپس میں شادی کی اجازت دیدی ہے۔ یوں وہ ایشیا کا پہلا ملک بن گیا جہاںہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دی گئی۔ جرمن ذرائع ابلاغ نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عدالت نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں حکومت کو حکم دیا کہ وہ 2 سال کے اندر اندر ایک نیا سول کوڈ وضع کرے جس میں ہم جنس پرست خواتین اور مردوں کے آپس میں شادی کرنے جیسے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہو۔