• news

سینیٹر نسرین جلیل کی لندن کے نجی ہسپتال میں سرجری، دعائے صحت کی اپیل

اسلام آباد (این این آئی) چیئرپرسن سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر نسرین جلیل کی لندن کے نجی ہسپتال میں سرجری ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے تمام عزیز و اقارب، سیاسی کارکنوں اور خیر اندیشوں سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ سینیٹر نسرین جلیل کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔ ان کی سربراہی میں فنکشنل کمیٹی نے انسانی حقوق کے متعلق بہت سے اہم معاملات کو بھی حل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن