• news

پاکستان‘ برطانیہ میں تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: جولین ہمیلٹن

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین جولین ہمیلٹن بارنزنے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں بہت سے شعبوں میں تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، مثبت نتائج حاصل کرنے کےلئے دونوں ممالک کو وفود کے باہمی تبادلوں کے ساتھ کوارڈی نیشن پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریاض احمد نے وفد کو کارپٹ کی تیاری اورانڈسٹری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر کارپٹ کی تیاری کے مراحل کی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی ۔ وفد نے پیشکش کی کہ بزنس کونسل پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کو برطانیہ کی مارکیٹوں تک رسائی میں مدد دے گی جبکہ پاکستان میں اکتوبر میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کی برطانیہ میں تشہیر کےلئے بھی کردار ادا کیا جائے گا ۔ اس موقع پر طے پایا کہ ایسوسی ایشن اورپاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے درمیان تعاون بڑھانے کے سلسلہ میں ایک ایم او یو بھی سائن کیا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن