• news

’کریڈٹ فکس‘ نے فِن ٹیک اختراعی مقابلہ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (پ ر) پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے کوشاں سرفہرست کمپنی کارانداز پاکستان کے زیرانتظام منعقدہ فِن ٹیک اختراعی مقابلہ 2017 کئی شاندار اسٹارٹ اپس کے مابین سخت مقابلے کے بعد’کریڈٹ فکس‘ نے اپنے نام کر لیا۔ مقابلہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ا ے) کراچی میں ہوا۔ کریڈٹ فکس کے بانی اویس زیدی کو ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل ہوگی جبکہ دوسرے راونڈ کے فاتحین ’انوائس وکلائ‘، یونی کریو‘ اور ’ایگرگیٹ ‘ نے فی اسٹارٹ اپ بیس ہزار ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کرلی۔

اس اختراعی مقابلے کا مقصد غیر معمولی کاروباری منصوبوںکی دریافت ہے جن سے معاشرے کو قابلِ قدر فائدے کا حصول ممکن ہوسکے اور اختراعی طریقوں کے استعمال سے پاکستان کے مالیاتی شعبے کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ امسال کارانداز پاکستان نے پانچ مختلف تکنیکی شعبوں میں اسٹارٹ اپس کو مقابلے میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھاجن میں مالیاتی خدمات، ادائیگیاں، ای۔ کامرس، موبائل والٹ کی انٹیروپیرایبلٹی اور ابتدائی تجربات، ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی سہولیات کی تعلیم، صارفین کو خدمات کی فراہمی کا تجربہ، مائیکرو کریڈٹ اور ڈیجیٹل سیونگ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن