• news

پاکستانی چاول کی 5 برس بعد عراقی منڈی میں دوبارہ رسائی

کراچی (صباح نیوز) پاکستانی چاول نے عراقی منڈی تک 5سال بعد دوبارہ رسائی حاصل کرلی، رائیس ایکسپوٹرز چیئرمین کے مطابق 10 ارب روپے مالیت کا ڈیڑھ لاکھ ٹن چاول عراق برآمد ہو سکے گا۔ رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستانی چاول 5 سال بعد عراق جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ عراق نے چاول کی لمبائی پر تحفظات کے سبب خریداری بند کر دی تھی، رائس ایکسپوٹرز چیئرمین نے بتایاکہ 10 ارب روپے کا ڈیڑھ لاکھ ٹن چاول عراق برآمد ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے کوالٹی پر تحفظات دور کر لئے گئے ہیں، پابندی عائد کئے جانے کے بعد عراق، بھارت اور یوروگوائے سے چاول خرید رہا تھا۔محمود مولوی نے بتایا کہ پاکستانی چاول کی مختلف ورائٹیز کو عراقی فوڈ منسٹری نے منظور کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن