بنک آف پنجاب نے بنک آف کازان تاتارستان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دئیے
لاہور (پ ر) بنک آف پنجاب نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ تقویٰ اسلامک بینکنگ بنک آف پنجاب نے نویں انٹرنیشنل اکنامک سمٹ ”روس اور اسلامی دنیا کازان سمٹ 2017ءکے دوران بنک آف کازان تاتارستان کے شہر کازان میں مئی میں ہوئی۔ ایم او یو پر دستخط کیلئے تقویٰ اسلامک بینکنگ بینک آف پنجاب کی جانب سے عمر اقبال شیخ اور بنک آف کازان کی جانب سے بنک کے صدر آسکر پروکوپیو نے اپنے اداروں کی نمائندگی کی ایم او یو کے تحت پاکستان اور روس کے درمیان اسلامک بینکنگ میں تعاون‘ معلومات کا تبادلہ اور باہمی تعلقات کو بڑھایا جائے گا۔