• news

ایکزو نوبل اور ماسٹر پیس تحریک کا دنیا کی 100 دیواروں پر رنگ کرنے کےلئے اشتراک

لاہور (پ ر) ایکزو نوبل اور عالمی امن کی تحریک ماسٹر پیس کی شراکت داری سے دنیا کے چالیس سے زائد ممالک کی 100 دیواروں پر امن کے رنگ بکھیرنے کے لئے پینٹنگ کی جائے گی۔ 'رابطوں کی دیوار وں پر رنگ کریں 'کے عنوان کی حامل اس مہم کا آغاز کراچی سے ہوا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کے شہروں کو رنگوں کے ذریعے متحرک اور مثالی بنایا جائے۔اور لوگوں کی زندگیوں کو مزید بہتر اور متاثرکن بنایا جائے۔ اس اقدام کے ذریعے یہ دو ادارے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے ترقی کے لئے دو پائیدار اہداف کے حصول میں تعاون کریں گے جن میں پائیدار شہر اور علاقے تخلیق کرنے پر توجہ دی جائے گی اور ان اہداف کے حصول کے لئے اشتراک کیا جائے گا۔ ایکزو نوبل پاکستان کے سی ای او جہانزیب خان نے بتایا، ہم رنگوں کی طاقت کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں سے رابطے کے لئے دیواروں کو رنگوں سے خوبصورت بنا رہے ہیں۔ تخلیق کار اور علاقہ مکیں کراچی میں جمع ہو گئے ہیں تاکہ پینٹ کے ذریعے تخلیق کا اظہار کریں اور امن کے رنگوں کو پھیلائیں۔

ای پیپر-دی نیشن