• news

ایکسپورٹرز کےلئے پیکیج لا رہے ہیں‘ من و عن عمل ہو گا: سیکرٹری کامرس

لاہور (ا ین این آئی) وفاقی سیکرٹری کامرس یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے 180ارب روپے ٹیکسٹائل پیکیج پر من و عن عمل ہو گا ،بجٹ میں ایکسپورٹرز کے لیے پیکیج لا رہے ہیں تاکہ بھارت بنگلہ دیش کا مقابلہ کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیشن سکول کے دورے کے موقع پر نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یونس ڈھاگا نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ برآمدات کو بلندیوں پر لے جاﺅںاور یہ کر کے دکھاﺅں گا ، ٹیکسٹائل سمیت تمام ایکسپورٹرز کو سہولتیں دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن