• news

سٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس 52876 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا‘ ایک کھرب 26 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز جاری تیزی پر 100 انڈیکس 729.49پوائنٹس اضافہ پر 7نفسیاتی حدود کامیابی سے عبور ہوکر52100 کی حد سے بڑھ کر52876.46کی ریکارڈ حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 26ارب روپے سے زائد اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں سیمنٹ‘ بینکنگ‘ فرٹیلائزر‘ اسٹیل سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر100 انڈیکس 226.59پوائنٹس اضافہ پر53103.05کی بلند حد تجاوز کرچکا تھا بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں مقامی ‘بیرون اورچھوٹے سرمایہ کاروں کی اینگروفرٹیلائزر ‘عائشہ اسٹیل ملز‘ بی او پی سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری میں دلچسپی لیکر اسے آئندہ دنوں کی تیزی پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 729.49پوائنٹس اضافہ پر 52876.46پربند رہامجموعی مارکیٹ کیپٹل 103کھرب 20ارب ایک کروڑ 70لاکھ 57ہزار544روپے سے بڑھ کر104کھرب 46ارب 8کروڑ 46لاکھ 69ہزار305روپے ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن