پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیراہتمام اورینٹیشن سیشن کا انعقاد
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر انتظام ٹیوٹ ریفارم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے گزشتہ روز ایک اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیاگیا ۔ اس سیشن میں competency based training and assessmentکے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو تفصیل سے بریفنگ دینا تھا۔ سی بی ٹی پاکستان میں ٹریننگ کی ایک جدید طرز ہے چونکہ پوری دنیا کا ٹیوٹ سسٹم سی بی ٹی پر منتقل ہوچکا ہے لہذٰا وقت کی ضرورت ہے کہ اپنے ہنر مند افراد کوروزگار کے قابل بنانے کے لیے ان کو انٹرنیشنل پریکٹس کے مطابق ٹریننگ دی جائے۔