• news

دہشتگردی ختم کرنے کیلئے قومی بیانیہ ناگزیر ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن+ این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔ فرائض انجام دینے والے تمام عملے کا تعاون قابل قدر تھا، مردم شماری کے بعد ٹھوس بنیادوں پر معاشرتی، معاشی منصوبہ بندی کی جائیگی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا اساتذہ، سکیورٹی اہلکار اور دیگر عملے کو اہم قومی فریضہ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مردم شماری کے بعد ٹھوس بنیادوں پر معاشرتی، معاشی منصوبہ بندی کی جائیگی اور عوام کی خوشحالی، بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی کے مزید راستے کھلیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا قوم مردم شماری کے دوران جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا کیلئے دعاگو ہے اور ہم فرائض انجام دینے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مریم اورنگزیب نے کہا وزیر خزانہ اسحاق ڈار، انکی ٹیم مردم شماری کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایک تقریب میں خطاب کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے قومی بیانیہ ناگزیر ہے‘ ثقافت پر مبنی بیانیے کے فروغ پر کام ہو رہا ہے‘ اسلامی تعلیمات میں بھی صبر اور معاف کرنے کا درس دیا گیا ہے‘ برداشت کی روایت کو بڑھانا سب کی انفرادی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کا خاتمہ صرف جنگ سے نہیں، ایک مخصوص سوچ کے خاتمے سے ممکن ہے، آپریشن ردالفساد اور کراچی آپریشن منفی سوچ کے خلاف ہو رہا ہے۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن