چھ مسلمان ملکوں پر سفری پابندیاں ٹرمپ کی اپیل خارج
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی فیڈرل اپیلز عدالت نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی اپیل خارج کر دی، عدالت نے نئی سفری پابندیوں کو منجمد رکھنے کے حق میں فیصلہ سنایا امریکی مڈیا کے مطابق عدالتی فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے ایک اور جھٹکا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 6 اسلامی ملکوں پر نئی سفری پابندیاں عائد نہیں کر سکی۔