پنجاب کابینہ کا اجلاس‘ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے وزیراعظم وزیراعلی کی کاوشوں پر اظہار تشکر کی قارداد منظور
لاہور (خبر نگار)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت گزشتہ روز صوبائی کابےنہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، پنجاب کابےنہ کے اجلاس مےں وطن عزےز سے بجلی کا سنگےن بحران ختم کرنے کےلئے وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کی بصےرت اور قائدانہ صلاحےتوں کو زبر دست الفاظ مےں شاندار خراج تحسےن پیش کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزےر رانا ثناءاللہ نے وزےراعظم اور وزےراعلیٰ کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کےلئے مخلصانہ کاوشوں پر قرارداد تشکر پیش کی، جسے کابےنہ کے تمام اراکےن نے اتفاق رائے سے منظور کےا۔صوبائی وزےر رانا ثناءاللہ کی جانب سے پےش کی جانے والی اظہار تشکر کی قرارداد مےں کہا گےا کہ پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس وطن عزیز سے بجلی کا سنگین بحران ختم کرنے کےلئے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسی بصیرت اور اسی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت 2013ءمیں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبوںکا آغاز کیا جن میں بھکھی پاور پراجیکٹ، قائداعظم سولر پاور پراجیکٹ، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ، بلوکی پاور پراجیکٹ اور زونرجی سولر پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبے شامل ہیں اور ان منصوبوں سے دسمبر 2017ءتک 5ہزار میگاواٹ اور مارچ 2018ءتک تقریباً 9ہزار میگاواٹ بجلی انشاءاللہ نیشنل گرڈ میں شامل ہونا شروع ہو جائے گی۔ پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس ساہیوال میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کوئلے سے چلنے والے اور سی پےک کے تحت قائم ہونےوالے سب سے پہلے 1320میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تکمیل پر خصوصی مسرت کا اظہار کرتا ہے اور ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ 1320میگاواٹ کے اس پاور پلانٹ نے 22 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو کر مدت تکمیل کے حوالے سے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہم اس کامیابی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مساعی کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اجلاس امید کا اظہار کرتا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کےلئے لگائے گئے تاریخی اہمیت کے حامل ان تمام منصوبوں کی بدولت ناصرف ملک سے بجلی کے اندھیروں کو دور کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اپنی شفافیت اور افادیت کے اعتبار سے یہ منصوبے ملک کی ترقی میں بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ شہبازشرےف نے صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اےک خواب کو حسےن تعبےر ملی ہے اور 1320مےگاواٹ کے ساہےوال کول پاور پراجےکٹ کے افتتاح کا دن پاکستان کی تارےخ مےں تارےخی دن اور پاکستان اور پنجاب کے عوام کےلئے مبارک دن ہے۔ گزشتہ چار برس کے دوران توانائی کے منصوبوں کےلئے دن رات بے پناہ محنت سے کام کےا گےا ہے۔ چےن نے بھی توانائی بحران کے خاتمے کےلئے پاکستان کے وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساہےوال کول پاور پراجےکٹ سو فےصد چےنی سرماےہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں مےں بے پناہ تاخےر ہوئی ہے۔ دھرنے نہ ہوتے تو ساہےوال کول پاور پراجےکٹ سمےت دےگر کئی اہم منصوبے 8ماہ قبل مکمل ہوچکے ہوتے۔ دھرنوں نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر کاری ضرب لگائی اور دھرنا دےنے والوں کے غےر جمہوری روےوں کے باعث 2014ءمےں چےن کے صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا اور چینی صدر کے اس اہم دورے کے ملتوی ہونے سے معاہدوں مےں تاخےر ہوئی لیکن ان تمام مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود منصوبوں کو محنت، دےانت اور امانت کے ساتھ آگے بڑھاےا گےا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تارےخ مےں دےکھتی آنکھوں نے اےسے خوبصورت مناظر کبھی نہےں دےکھے اور منصوبوں کی برق رفتار تکمیل کی داستان شفافےت اور محنت سے عبارت ہے۔ ساہےوال کول پاور پراجےکٹ کی رےکارڈ مدت مےں تکمےل پاکستان اور پنجاب کی کامےابی ہے اور اس ضمن مےں ہم چےن کی قےادت اور حکومت کے شکرگزار ہےں۔