حکومت نے صحت اور غذائیت پرورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار سے 5.54 فیصد کم خرچ کیا
لاہور (کامرس رپورٹر) اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق انکشاف ہوا ہے پاکستان میں رواں مالی سال 2016-17ء میں صحت اور غذائیت پرحکومت نے جی ڈی پی کے مقابلے میں 0.46 فیصد خرچ کیا جس کا حجم 145.97 ارب روپے بنتا ہے اگرچہ یہ گزشتہ مال سال کے مقابلے میں 9 فیصد زائد ہے لیکن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مقرر کردہ جی ڈی پی کے 6 فیصد معیار کے مقابلے میں 5.54 فیصد کم ہے۔ ورلڈ بنک کی تازہ رپورٹ میں بھی انکشاف ہوا ہے پاکستان میں صحت پر فی کس خرچ 36.2 ڈالر ہے جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کم آمدنی والے ملکوں کے لئے مقرر کردہ 86 ڈالر کے مقابلے میں 49.8 ڈالر کم ہے۔