• news

بجٹ : اپوزیشن آج حکومت کو ٹف ٹائم دیگی ، احتجاج کا بھی پروگرام

اسلام آباد ( محمد نواز رضا+وقائع نگار خصوصی) با خبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے آج حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد قومی بجٹ2017-18ء پیش کرنے کے دوران احتجاج کا پروگرام بنایا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بجٹ پیش کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ تا ہم وفاقی وزیر خزانہ نے بھی پر اعتماد لہجے میں تقریر کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف، اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بجٹ کی تقریر کے دوران مداخلت کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن