• news

سٹیل ملز ملازمین کو رمضان المبارک سے قبل تنخواہ ادا کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ نے چیئرمین ای سی سی کی حیثیت سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلہ کی بعد ازاں ای سی سی سے منظوری لی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا یہ فیصلہ رمضان المبارک کے تناظر میں ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ تنخواہ رمضان المبارک سے قبل ملازمین کو ادا کر دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن