لاہور میں متعدد ڈاکے‘ چوریاں‘ شہری لاکھوں کے سامان سے محروم
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کاہنہ کے علاقہ سینٹرل پارک میں خالد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ 11ہزار روپے مالیت، نواں کوٹ کے علاقہ میںشبیر علی کے گھر سے 4لاکھ 78ہزار روپے مالیت، مصطفی ٹائون کے علاقہ میں موسیٰ کے گھر سے 4لاکھ 45 ہزار روپے مالیت، ماڈل ٹائون میں محمود کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سول لائن کے علاقہ میں فیصل کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزانی کی 8 وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے مسلم ٹائون میں سے شہباز، مزنگ میں سے حماد کی کاریں جبکہ شادباغ میں سے عامر ، غالب ما رکیٹ میں ندیم، یکی گیٹ میںشہباز، نو اب ٹائون میں سے نو از، لا ڑ ی اڈا میںسے ناصر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔