پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کیلئے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں کے لئے رمضان المبارک ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ اور اس کے ملحقہ ادارے جہاں ہفتے میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں وہاں پر رمضان المبارک میں اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہونگے ۔ جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ہونگے ۔ جن سرکاری دفاتر میں ہفتہ میں چھ دن کام ہوتا ہے وہاں پر اوقات کار صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار 8 بجے سے 12 بجے تک ہونگے۔