جنرل زبیر محمود کی ترک آرمی چیف سے ملاقات‘ سکیورٹی چیلنجز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ترکی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل حلوسی اقر سے ملاقات کی۔ جنرل زبیر محمود حیات نے کمانڈرز سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپ اور سکیورٹی چیلنجز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔