برازیل: صدر کیخلاف مظاہرے جاری‘ پولیس کی فائرنگ سے 10 ہلاک
برازیلیہ (این این آئی) برازیل میں صدر میشل تیمر کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،پولیس کی فائرنگ سے خاتون سمیت دس افراد ہلا ک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت برازیلیہ میں ہونیوالے ایک احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے وزارت زراعت کی ایک عمارت کو نذر آتش کر دیا۔ ان مظاہروں کی وجہ سے بالخصوص دارالحکومت میں روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ صدر تیمر کو مالی بدعنوانی کے ایک سکینڈل کا سامنا ہے تاہم وہ خود کو بے قصور قرار دیتے ہیں۔ شمال مشرقی برازیل میں اراضی کے تنازعہ پر پولیس آپریشن میں ایک خاتون سمیت10 افراد ہلاک ہوگئے۔