• news

سٹاک مارکیٹ: حصص کی کم داموں فروخت شدید‘ اتار چڑھائو کے بعد ملا جلا رجحان

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز شدید اتار چڑھائو کے بعد ملاجلا رحجان پر100 انڈیکس 7.45پوائنٹس کمی پر 52869.01کی نچلی حد پر بند رہا۔ اس کے باوجود سرمایہ کاری مالیت میں85 کروڑ 21لاکھ روپے کی کمی رہی۔مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 401کمپنیوں تک رہا۔مجموعی مارکیٹ کیپٹل 104 کھرب 45ارب 23کروڑ 24لاکھ 14ہزار455 روپے ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن