• news

رائیونڈکی یو سی بابلیانہ میں خواجہ امراﺅ علی میموریل فاﺅنڈیشن کی پہلی فری ایمبولینس سروس کا افتتاح

رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل بابلیانہ رائے ونڈ کے علاقہ بھچوکی میں سماجی تنظیم خواجہ امراﺅ علی میموریل فاﺅنڈیشن کی جانب سے مقامی مستحق افراد کیلئے پہلی فری ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا گیا ،مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح تنظیم کے تاحیات صدر روحانی شخصیت بابا عبدالغفور عابد چشتی نے سالانہ دوروزہ عرس غوث زماں حضرت خواجہ محمد امراﺅ علی شاہ ولی کے موقع پراپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر کیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن