• news

بحرین میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کو دبانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ساجد نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بحرین کے عوامی رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پر موجودعوام پر گولیاں برساکر معصوم لوگوں کو شہید کرنے کے واقعے کو انسانی حقوق کی پامالی قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سمیت اقوام متحدہ سے اس عوام کش اقدام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امن جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبانا انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن