وزیراعلیٰ نے فیصل آباد سمیت متعدد اضلاع میں چکن پاکس کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلی شہباز شریف نے فیصل آباد سمیت متعدد اضلاع میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کی وجوہات کا پتہ چلانے اور اس حوالے سے ذمہ داران کا تعین کرنے اور آئندہ بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں سفارشات مرتب کرنے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ہے-کمیٹی دس روزمیں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔