• news

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر فائرنگ سے ثابت ہو گیا، بھارت امن کیلئے خطرہ ہے: ادریس شاہ زنجانی

لاہور(نامہ نگارخصوصی) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی ؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانی ؒ المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر فائرنگ کرکے بھارت نے ثابت کردیا۔ اسے عالمی اداروں کی کوئی پروا نہیں۔ بھارت خطے میں امن کیلئے خطرہ بن گیا۔ عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ بھارت نے بندوق کے زور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن