• news

وزیراعظم آخری سال بجلی منصوبوں کا افتتاح کر کے حقائق نہیں چھپا سکتے: محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ وزیراعظم آخری سال میں بجلی منصوبوں کا افتتاح کر کے قوم سے حقائق نہیں چھپا سکتے، ٰ6 مہینوں میں لوڈ شیڈ نگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف بتائیں اب تک صوبے میں کتنے میگا واٹ بجلی پیدا کی، پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بحران ختم کرنے کی جائے قوم کو گمراہ کرنے والے حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے۔ چھوٹی عید کے بعد قوم کو بڑا انعام ملنے والا ہے۔سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ وزیر ریلوے محکمے پر توجہ دینے کی بجائے عدالت سے تصدیق شدہ چور، وزیراعظم اور ان کے بچوں کی کرپشن کے تحفظ پر مامور ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ ن لیگ جے آئی ٹی سے ہی نہیں ملک سے بھی فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ کرپشن کے گارڈ فادر کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن