;بجٹ متوازن‘ معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے‘ غریبوں کو خصوصی ریلیف دیا گیا: نوازشریف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ بہت متوازن اور بہتر ہے وفاقی بجٹ کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ بجٹ کی تیاری میں غریبوں پر خصوصی توجہ اور ریلیف دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے مستقل حل کیلئے جاری منصوبوں کیلئے مناسب فنڈز مختص کئے گئے ہیں زراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت پیش کرے گی۔