• news

توانائی کے شعبے کیلئے 619 ارب‘ لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر 401 ارب خرچ ہونگے

اسلام آباد (اے این این+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں توانائی کے شعبے کیلئے 619ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی پانچ سالہ مدت اقتدار کے مکمل ہونے تک 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں آ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے 401 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 21 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے 19 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔داسو ڈیم کیلئے 54 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایل این جی کیلئے77 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پانی کے ذخائر بڑھانے کیلئے 38 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن