• news

حکومت 38 فیصد اخراجات قرض لے کر پورے کریگی

لاہور (کامرس رپورٹر) آئندہ مالی سال بھی حکومت 38 فیصد سے زیادہ کے اخراجات قرض لے کر پورے کرے گی۔ آئندہ مالی سال حکومتی حقیقی آمدنی کا تخمینہ تو 29 کھرب 26 ارب روپے لگایا گیا ہے لیکن پلاننگ 47 کھرب 53 ارب روپے خرچ کرنے کی کی گئی ہے اس طرح وفاقی حکومت کو اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے 18 کھرب 27 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ بجٹ میں کی گئی منصوبہ بندی کے مطابق ان کو پورا کرنے کیلئے ملکی بینکوں سے 390 ارب روپے اور نان بینک سیکٹر سے 578 ارب روپے قرضہ لیا جائیگا جبکہ بیرونی ذرائع سے 838 ارب کے نئے قرضے لینے کا پلان ہے لیکن ان میں سے 326 پرانے قرضوں کی واپسی پر ہی خرچ ہو جائیں گے اور بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت کو 511 ارب 40 کروڑ روپے دستیاب ہوں گے جبکہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے باقی 347 ارب 30 کروڑ روپے چاہئیں، اس کیلئے حکومت نے امید لگائی ہے کی یہ رقم صوبے اپنے آمدنی میں سے بچا کر وفاقی حکومت کو دے دیں گے۔
اخراجات/ قرضے

ای پیپر-دی نیشن