• news

کس سکیل کے ملازم کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہو گا

لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کے اعلان کے بعد تنخواہوں میں اضافہ جو انہیں 2009ء اور2010ء کے ایڈہاک ریلیف کو ان کی تنخواہوں میں ضم کرکے دیا جائیگا۔ اس کے مطابق سکیل I کے ملازم کی بنیادی تنخواہ 9890 روپے ہو گئی ہے، 310 روپے تنخواہ میں اضافہ ملے گا۔ سکیل 2 کے ملازم کی تنخواہ 1090 اس کی 355روپے تنخواہ میں اضافہ ملے گا۔ سکیل 3 کے سرکاری ملازم کی بنیادی تنخواہ 10415روپے ہو گئی اس کو 420 روپے اضافہ ملے گا۔ اسی طرح سکیل 4کی بنیادی تنخواہ 10730روپے ہو گئی ہے اس کو 480 تنخواہ میں اضافہ ملے گا۔ سکیل 5 کی بنیادی تنخواہ 11120 روپے ہو گیاس کو 545 روپے اضافی ملے گا۔ سکیل 6 کی بنیادی تنخواہ 11505 روپے ہو گئی ہے اس کو 605 اضافہ ملے گا، اسی طرح سکیل 7 کی بنیادی تنخواہ 11910 روپے ہو گئی ہے اس کو 660 روپے اضافہ ملے گا۔ سکیل 8 کی 12330 روپے بنیادی تنخواہ ہو گئی اضافہ 725 روپے ملے گا۔ سکیل 9 کی 12707 روپے ہو گئی اضافہ 790 روپے ملےگا۔ سکیل 10 کی 13180 روپے ہو گئی ہے اس کو اضافہ 870 روپے ملے گا۔ سکیل 11 کی بنیادی13620 ہو گئی ہے اس کو 955 روپے اضافہ ملے گا۔ سکیل 12 کی بنیادی تنخواہ 14435 روپے ہو گئی اس کو اضافہ 1035 روپے ملے گا، سکیل 13 کی بنیادی تنخواہ 15455 روپے اس کو اضافہ 1140 روپے،سکیل 14 کی بنیادی تنخواہ 16455 روپے اور اضافہ 1270 روپے ہے، سکیل 15 کی بنیادی تنخواہ 17475 اور اضافہ 1445 روپے ملے گا۔ سکیل 16 کی بنیادی تنخواہ 20500ہو گئی اس کو اضافہ 1645 روپے ملے گا۔ سکیل 17 کی 32910 روپے اور اضافہ2495 روپے ملے گا۔ سکیل 18 کی بنیادی تنخواہ 41535 روپے اور اضافہ 3105 روپے۔ سکیل 19 کی تنخواہ 64150 روپے اور اضافہ 3205 روپے ملے گا۔ سکیل 20 کے بنیادی 74525 اور اضافہ 4880 ملے گا۔ سکیل21 کی بنیادی 83100 ہو گی اور بنیادی اضافہ 5415 روپے ہے، سکیل 22 کی 89235 ہو گی ہے اور اضافہ 6350 روپے کیا گیا ہے۔
تنخواہوں میں اضافہ

ای پیپر-دی نیشن