قومی ہاکی ٹیم آج لندن روانہ ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ لیگ سیمی فائنل راونڈ میں شرکت کیلئے آج صبح کپتان عبدالحسیم خان کی زیر قیادت لندن کے لیے روانہ ہوگی۔ فیڈریشن کے صدخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارے کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ کے لیے بہترین تیاری ہے۔ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا کھلاڑیوں کو ضرور فائدہ پہنچا ہوگا جس کا مظاہرہ ورلڈ لیگ ہاکی میں کرینگے۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کا پول کافی سخت ہے۔ ہر میچ کو سنجیدہ لیا جائے گا۔