• news

اندرونی سکیورٹی: وزارت داخلہ کے 60 نئے منصوبوں پر 15 ارب سے زائد خرچ ہونگے

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملکی داخلی سیکورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کے 60نئے منصوبوں کیلئے پندرہ ارب 66کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مختص کر دئیے منصوبوں میں زیادہ تر منصوبے اسلام آبادمیں شروع کئے جائے گئے منصوبوں میں پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی کے حوالے سے پنجاب ،خیبر پی کے ،سندھ ،بلوچستان ،گلگت بلتستان ،اور فاٹا میں بھی سیکورٹی فورسز کی عمارتوں اور سکولز کا قیام بھی شامل ہے رینجرز اور ایف سی کے مختلف وینگز کو جدید سہولیات فراہمی کے منصوبوں کیلئے ایک ارب 75کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 406ملین کی لاگت سے فرانزک لیب قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن