• news

ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار امجد چودھری کو برطرف کردیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز کے ایڈیشنل رجسٹرار کو برطرف کردیا گیا وزارت کیڈ نے امجد چودھری کی برطرفی کیلئے وائس چانسلر کو حکم نامہ جاری کردیا اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر امجد چودھری کو بدعنوانی کے الزامات پر برطرف کیا گیا ہے امجد چودھری پر یونیورسٹی کا اکائونٹ اپنے اور اہلیہ کے نام پر رکھنے کا الزام ہے امجد چودھری کی جگہ پمز کے ایڈمن کیڈ ر سینٹر کو تعینات کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن