صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدرمملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔ جسٹس شاہد مبین، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس شہرام سرور، جسٹس شاہد محمود، جسٹس ساجد محمود اور جسٹس سردار سرفراز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ وزارت قانون نے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔