• news

صدر گوادر بلڈرز کی ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

کراچی (پ ر) کراچی کے مقامی ہوٹل میں گوادر بلڈرز ڈویلپرز کے مسٹر احمد اقبال بلوچ کی سربراہی میں جی بی ڈی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہریار تاج سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی ڈی اے کے سینئر نائب صدر محمود احمد خان‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف مون‘ سیکرٹری اطلاعات عفان قریشی‘ فنانس سیکرٹری فیصل ادریس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران شامل تھے‘ گوادر میں پانی‘ بجلی اور دیگر اہم مسائل پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شہریار تاج نے جی بی ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ دی۔ دوسری جانب جی بی ڈی اے کے صدر احمد اقبال بلوچ نے گوادر میں بلڈروں کے حوالے اہم مسائل‘ ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کے سامنے پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن