ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا اجلاس بنیادی سکیل 16 دینے کا مطالبہ
لاہور (پ۔ر) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا اجلاس محمود ننگیانہ کی زیر صدارت ایم ای ٹی سنٹر مغلپورہ میں ہوا۔ اس موقع پر صدر محمود ننگیانہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپلومہ انجینئرز کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ انہیں اپ گریڈ کیا جائے اور بنیادی سکیل 16 دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جونیئر کلرک کا سکیل 11 سے بڑھا کر 16 کر دیا گیا ہے جبکہ انچارج فور مین سکیل 12 میں کام کر رہے ہیں محمود ننگیانہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ڈپلومہ ہولڈرز کو انکا حق دلوائیں گرنہ ڈپلومہ ہولڈرز احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ اس موقع پر سعید احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔