• news

نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا: مریم اورنگزیب

مری (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ و زیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگانے اور ملکی ترقی کے دشمنوں کو عوام 2018ءمیں جواب دینگے ، آئندہ عام انتخابات میں جھوٹ بولنے والے مسترد ہوجائیں گے ، پاکستان جلد بڑی معیشتوں میں شامل ہونے جا رہا ہے‘ و زیر اعظم نواز شریف نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ‘ وزیر اعظم نے تحمل اور برداشت سے تمام الزامات کا سامنا کیا ‘ دہشت گردی کی بیماری پاکستان میں جلد ختم ہونے کے قریب ہے ‘ محمد نواز شریف نے پاکستان کو موٹر وے ‘ سی پیک جیسے عظیم منصوبے دئیے ‘ وہ مری بھوربن میں اپنے آبائی گاﺅں روات میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑا جا رہا ہے ۔حکومت کے اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔ صوبہ پنجاب کی ترقی تمام صوبوں کیلئے نمونہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم صحت کارڈ پروگرام جلد علاقے میں شروع کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ گرلز ہائی سکول روات کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے گا اور علاقے میںپانی کے مسائل کے حل کیلئے 15 واٹر بورنگ کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ روات اور بھوربن کے علاقے میں 4 سڑکوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن