فاسٹ باؤلر محمد عباس کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال
لاہور +سمبڑیال(نمائندہ سپورٹس+نامہ نگار)پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا دورہ ویسٹ انڈیز میں کھیلنے والے تحصیل سمبڑیال کے گاؤں جیٹھی کے سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس وطن واپس پہنچ گئے۔ سیالکوٹ ائرپورٹ پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ علاقہ بھر سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ان کے کارکنان نے بڑی تعداد میں سیال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر پہنچ گئے جہاں پر انکے مداحوں نے ویسٹ انڈیز میں شاندار کارکردگی دیکھانے والے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کو دیکھتے ہی پرجوش نعرے لگا کر ان کا خیر مقدم کیا ۔